Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ایل او سی پر شہید نائیک  تنویر احمد  کی آخری خواہش

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2019 04:20pm

لائن آف کنٹرول پر جام شہادت نوش کرنے والا نائیک تنویر احمد شہید کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتا تھا، شہید کے اہلخانہ کہتے ہیں کہ ہم بھی وطن عزیز کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کریں گے۔

 وطن کا ہر بچہ بوڑھا اور جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ جہانیاں کے رہائشی نائیک تنویر احمد شہید نے حال ہی میں 16 اگست کو لائن آف کنٹرول پر بھارت کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید کے بچے بھی اپنے والد کی شہادت پر نازاں ہیں۔

 نائیک تنویر احمد شہید کے بھائی محمد نوید کا کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت کیلئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوجائے گا۔

 لانس نائیک تنویر شہید نے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے کر یہ ثابت کیا ہے افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اس ملک کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔