Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پورن انڈسٹری دھوکے کے سوا کچھ نہیں، سابق پورن اسٹار میاخلیفہ

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2019 01:12pm
سابق پورن اداکارہ میا خلیفہ/ فائل فوٹو سابق پورن اداکارہ میا خلیفہ/ فائل فوٹو

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کہنا ہے کہ ہر انسان سے زندگی میں کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی کبھی بھی معافی نہیں ملتی اور شاید مجھ سے بھی ایسی ہی ایک غلطی ہوگئی ہے۔

امریکا میں مقیم لبنانی نژاد میا خلیفہ نے گزشتہ ماہ دیے گئے ایک انٹرویو میں پہلی بار پورن انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں اور سب کو حیران کردیا۔

بی بی سی کو انٹریو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورن انڈسٹری میں لڑکیاں مجبوری کے تحت آتی ہیں اور ان کمزوریوں کی وجہ سے ایسی فلمیں بنانے والے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں چار سال قبل پورن انڈسٹری چھوڑ چکی ہوں لیکن اب بھی لوگ مجھے ایسے گھورتے ہیں جیسے لباس پھاڑ کر دیکھ رہے ہوں جو کہ بہت ناقابل برداشت ہوتا ہے۔

محض تین ماہ تک پورن انڈسٹری کا حصہ رہنے والی میا خلیفہ نے اس تاثر کو زائل کیا کہ پورن فلموں میں کام کرنے والے اداکار اربوں میں کماتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے اداکاروں کو بہت کم معاوضہ ملتا ہے۔ اور انہوں نے بھی صرف 12 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے کمائے۔ باقی تمام پیسہ فلم بنانے والے کماتے ہیں۔

میا خلیفہ نے انکشاف کیا کہ ان کے چاہنے کے باوجود انٹرنیٹ پر موجود ان کی فلموں کو فلم بنانے والی کمپنیوں نے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

میا خلیفہ اس کی وجہ کانٹریک میں موجود ان شقوں پر آمادگی کو بتاتی ہیں جو کم علمی اور گھبراہٹ میں سوچے سمجھے بغیر انہوں نے منظور کی تھیں۔ جس پر آج تک انہیں پچھتاوا ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ مجبوری کے تحت فحش فلموں میں گئیں اور اب تک انہیں اپنے ماضی پر شرمندگی ہے۔

میا خلیفہ نے مزید کہا کہ پورن انڈسٹری چھوڑنے کے باوجود آج تک انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ گھر والے بھی تعلق ختم کرچکے ہیں، اب ان کا کوئی بھی دوست نہیں اور وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان سے زندگی میں کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی کبھی بھی معافی نہیں ملتی اور شاید ان سے ایسی ہی ایک غلطی ہوگئی۔

میا خلیفہ نے لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ پورن انڈسٹری میں کام نہ کریں۔ اور ایسے تمام لوگوں سے دور رہیں جو انہیں اس قسم کے کام کرنے کے لیے پرکشش آفر کرتے ہیں۔