Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بھارتی اور افغان ایجنٹ داود کی ضمانت کیلئے درخواست

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2019 04:26pm

مبینہ بھارتی اور افغان ایجنٹ عمر داود کی مقامی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ہے ۔ عدالت نے  مبینہ ایجنٹ کی ضمانت کی  درخواست مسترد کردی۔

 مبینہ بھارتی ایجنٹ عمر داود کی مقامی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جوہریہ سرتاج نے کی۔

عدالت میں دونوں جانب کے وکلاء پیش ہوئے۔عدالت نے بھارتی اور افغانستان کے مبینہ ایجنٹ کی ضمانت کی  درخواست مسترد کردی۔

ایجنٹ عمر داود کو بائیس آگست کو ایف آئی اے نے طورخم باڈر سے گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق عمر داود کے پاس افغانستان کا پاسپورٹ بھی تھا۔عمر داود کئی بار بھارت بھی گیا تھا۔مبینہ یجنٹ عمر داود افغآنستان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کررہا ہے۔عدالت نے بھارت اور افغانستان کے مبینہ ایجنٹ کی ضمانت کی  درخواست مسترد کردی۔