انڈر نائنٹین ایشیاکپ: قومی ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بدترین شکست
کولمبو: انڈر نائنٹین ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کا انتہائی مایوس کن آغاز، پہلے ہی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بڑی شکست ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، افغانستان کی جانب سے دیئے گئے 164 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم محض 78 رنز پر ڈھیر ہوئی اور 85 رنز سے میچ ہار گئی۔
پاکستان انڈر نائنٹین کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے مقررہ 46 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کئے اور پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 164 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان کی جانب سے صیدق اللہ اتل نے 29 اور رحمان اللہ نے 27 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے فہد منیر اور عامر علی نے تین تین جبکہ عباس آفریدی نے 2 وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم محض 78 رنز پر ڈھیر ہوئی، 9 بلے باز ڈل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئے۔
عرفان خان نے 19 اور روحیل نذیر نے 16 رنز اسکور کئے، افغانستان کے شفیق اللہ نے 3، فضل حق، نور احمد اور عابد اللہ نے دو دو جبکہ جمشید خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
افغانستان کے شفیق اللہ غفاری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed on this story.