Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم یکجہتی کشمیر شاندار طریقے سے منانے پرعوام سے اظہارِ تشکر

اپ ڈیٹ 31 اگست 2019 01:34pm
فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر شاندار طریقے سے منانے پر صوبے کے عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی اجتماعات میں پنجاب کے عوام کی بھرپور شرکت پران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستان کے ہر شہرمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف پرزور انداز میں آواز بلند کی گئی۔ پرعزم پاکستانی قوم نے وزیراعظم کی کال پر نہتے کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرکے واضح پیغام دیاہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زبردست عوامی اجتماعات سے بھارت کو کھلا پیغام گیا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کبھی جدا نہیں ہوسکتے۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام جوق درجوق باہر نکلے اوربھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔

ان کا میزد کہنا تھا کہ دنیا کو بتادیا ہے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ زندہ قومیں ہمیشہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عظیم مقصد کیلئے اکٹھی ہوتی ہیں، پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیر کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑے گی۔