Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

'جب بھی کرفیو اٹھا آواز آئے گی بھارت کشمیر سے نکل جائے'

شائع 31 اگست 2019 04:44am
فائل فوٹو

نیویارک: پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسلئہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کریں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔

عرب نشریاتی ادارے العریبیہ کو انٹرویو میں کہا کہ جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو کشمیر سے یہی آواز آئے گی کہ وہ کشمیر سے نکل جائے۔ سلامتی کونسل کہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات سنگین انسانی المیے کا پیش خیمہ بن رہے ہیں۔ طاقت کے زور پر وادی کو محصور کرکے کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔