Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنگ ہوسکتی ہے:وزیراعظم عمران خان

شائع 31 اگست 2019 04:28am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنگ ہوسکتی ہے۔

نیویارک ٹائمز آرٹیکل میں لکھا کہ دو نیوکلیئر قوتیں آمنے سامنے ہیں، اگر دنیا نے مداخلت نہ کی تو پھر خود بھی پچھتائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ جنوبی ایشیا پر ایٹمی جنگ  کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ دو نیوکلیئر قوتیں جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں، پاکستان بھارت کے ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کے دعوے کو شک کی نظر سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی تجارتی فوائد سے بالاتر ہوکر سوچے، میونخ میں اختیار کئے جانے والے نرم رویے کی وجہ سے جنگ عظیم دوئم ہوئی۔ اسی طرح کی دھمکی دنیا پر پھر منڈلا رہی ہے۔ لیکن اس بار یہ سب کچھ نیوکلیر سائے تلے ہورہا ہے۔

 عمران خان نے واضح کیا کہ بھارت کو کشمیر پر مذاکرات کرنا ہوں گے، بھارت کو کشمیریوں سمیت تمام فریقین کو شامل کرنا ہوگا، ہم نے کئی آپشنز پر غور کیا ہے جن پر کام ہوسکتا ہے۔