Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

کراچی: دو اہم واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول

شائع 31 اگست 2019 04:12am

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم تو گرفتار کرلیا گیا، مگر گلشن اقبال میں ڈاکٹر حیدر عسکری پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اب تک نا ہوسکی۔

دو اہم واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہیں، پہلی سی سی ٹی میں ایک ملزم کو تیموریہ تھانے کی حدود سے گاڑی چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم طلحہ حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ کار برآمد کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال کے ڈی اے چورنگی پر فائرنگ کے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائکل سوار ملزمان کو ڈاکٹر حیدر عسکری کی کار پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ملزمان نے گاڑی کو روکا،ڈاکٹر حیدر عسکری نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، دونوں ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی دوپہر پیش آیا تھا، جس میں ڈاکٹر حیدر عسکری جاں بحق ہوگئے تھے۔۔