Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

مسافر گاڑی نالے میں جاگری، 24 افراد جاں بحق 2 زخمی

شائع 31 اگست 2019 04:02am

اپرکوہستان: لکڑی کا پل ٹوٹنے سے مسافر گاڑی نالے میں جاگری، حادثے میں 26 افراد نالے میں بہہ گئے۔ چیف وارڈن سول ڈینفس احسان الحق کے مطابق 24 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔