Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی مظالم کا 25واں روز، عالمی میڈیا نے بھانڈا پھوڑدیا

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2019 12:28pm

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج پچیسواں روز ہے، بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی ہے، وادی کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہے، خوراک اور دوائیں ختم ہو چکی ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

قابض فوج نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ دس ہزار کشمیری روز گار سے محروم ہوگئے۔ ہوٹلز مالکان کہتے ہیں پچیس روز سے کاروبار متاثر ہے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان سب کے باوجود کوئی رکاوٹ کوئی پابندی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہ دے سکی، کشمیری آزادی کی راہ پر گامزن ہیں۔

کشمیر میں معاملات معمول پر ہیں کہ لاگ الاپنے والے بھارت کا ایک بار پھر بین الاقوامی برادری نے پردہ چاک کردیا ہے۔

سی این این کے مطابق کشمیرمیں صورتحال بھارتی دعوے کے برعکس ہے، کشمیری میں پابندیاں اور کرفیو برقرار ہے۔، کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور  پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرکے درجنوں افراد زخمی کردیئے جبکہ ہزاروں  کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔