Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 01:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ایل این جی ٹرمینل کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت سے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کرنے کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔

عدالت جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 90 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ ایل این جی کیس کی حقیقت دنیا کے سامنے آجائے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں نیب نے 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب نے رہنما مسلم لیگ ن کو ایل این جی کیس میں عدم تعاون پر گرفتار کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے کیس میں پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔