Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

اپ ڈیٹ 30 اگست 2019 03:54pm

Untitled-1-Recovered

راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجرجہ کر لیا۔ غزنوی میزائل کا تجربہ گزشتہ رات کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں  بتایا گیا کہ غزنوی میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کی صلاحیتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل 290 کلومیٹرز تک وارہیڈز لے جانے کی  صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل  پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔   شاہین ٹو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔