بلاول بھٹو کا بیان: سابق بھارتی چیف جسٹس کی پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش
بھارتی سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے بلاول بھٹو کے بیان کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے۔ مرکنڈے کاٹجو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "بلاول بھٹو کہتے ہیں سری نگر کو بھول جائیں، مظفرآباد بچائیں"۔
Bilawal Bhutto says forget Srinagar, save Muzaffarabad
— Markandey Katju (@mkatju) August 28, 2019
خیال رہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر پر سودے بازی کا جواب دینا ہوگا۔ اگر عمران کو پتہ تھا کہ کشمیر جانے والا ہے تو انہوں نے اس حوالے سے حزب اختلاف کو کیوں نہیں بتایا۔ میں اِس کو سودا بازی نہ کہوں تو کیا کہوں؟
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے پاس اس حوالے سے کوئی معذرت نہیں ہے۔ مودی نے پاکستان سے کشمیر چھین لیا، پہلے سری نگر کو واپس لینے کی بات ہوتی تھی اور اب مظفر آباد کو بچانے کی بات ہوتی ہے۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اس بیان کو بھارتی میڈیا میں کافی اہمیت ملی جس پر بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ بھی کرنا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان جو مقبوضہ کشمیر کے حق کیلئے لڑنے کی بات کرتا ہے، اس کے اپوزیشن رہنما نے خود کہا ہے کہ پہلے سری نگر کو واپس لینے کی بات ہوتی تھی اور اب مظفر آباد کو بچانے کی بات ہوتی ہے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان خوف میں مبتلا ہے اور اُسے ڈر ہے کہ کہیں بھارت مظفر آباد بھی اُس نے نہ چھین لے۔
اس معاملے پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلاول بھٹوکا موجودہ صورتحال میں ایسا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک طرف جہاں موجودہ صورتحال میں ہمیں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا چاہئیے ہم دنیا کو اپنے اختلافات دکھا کر خود کو کمزور ظاہر کر رہے ہیں۔
اب بھارتی سابق چیف جسٹس کی بلاول بھٹو کے بیان کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے۔
Comments are closed on this story.