جدہ ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ گر گیا
کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت گرنے کے وقت اتفاقی طور پر وہاں کوئی حاجی موجود نہیں تھا۔
محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کے تجارتی علاقے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، واقعے کے وقت تجارتی علاقے میں کوئی حاجی نہیں تھا، اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے واقعے کی تفتیش کیلئے کمیٹی مقرر کردی ہے۔
محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ محدود حادثے کی وجہ سے جہازوں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی، حجاج کی روانگی معمول کے مطابق جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی واقعے کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس کے ساتھ ہی محکمہ شہری ہوا بازی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کی تفتیش کرنے کے بعد تعمیراتی اور دیکھ بھال کے ذمہ دار اداروں کا کڑا احتساب کرے۔
Comments are closed on this story.