Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ابھینندن پر کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ، کردار کون ادا کریگا؟ جانئے

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2019 02:49pm

Untitled-1-Recovered

لاہور: بھارتی فضائیہ "پِر کٹے" پائلٹ ابھینندن کی "ٹھکائی" پر ایک کامیڈی فلم " کم آن ابھینندن" بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکار شمعون عباسی ابھینندن کے کردار میں جلوہ گر ہو نگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھینندن پر مبنی کامیڈی فلم "ابھینندن کم آن" بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کہانی انہوں نے تحریر کر لی ہے۔

فلم کی شوٹنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ان دنوں فنکاروں کی کاسٹ کا سلسلہ جاری ہے، فلم 27 فروی 2020 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔