Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

اسٹیو بکنر کا عالمی ریکارڈ برابر،علیم ڈار آبدیدہ

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 11:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے امپائر اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میچ سپر وائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے پرعلیم ڈار لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں آبدیدہ ہوگئے۔ علیم ڈار نے نئے امپائرز تیار کرنے کیلئے پی سی بی سے  معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے پر لاہور میں منعقدہ تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم والد کا ذکر ہونے پر علیم ڈار آبدیدہ ہوگئے۔ جادو گر گگلی باؤلر عبدالقادر اور اظہر زیدی نےعلیم ڈار کو پاکستان کا فخر قرار دیا۔

علیم ڈار نے کہا کہ اسٹیو بکنران کے رول ماڈل تھے اور ان کا ریکارڈ برابر کرنا کسی اعزازسے کم نہیں۔ انہوں نے امپائرز کے معاوضے بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

آخر میں علیم ڈار کو سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپر وائز کرنے پر شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔