Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کیلئے انٹرویوز آج ہوں گے

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 02:01pm

pcbimagee

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے انتخاب کیلئے کرکٹ بورڈ نے پینل تشکیل دے دیا، پینل آج سے امیدواروں کی انٹرویوز شروع کرے گا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی  منیجمنٹ کی تلاش کیلئے پانچ رکنی پینل میں سابق کپتان انتخاب عالم، سابق کرکٹر بازید خان، سی ای او وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل  ذاکر خان اور پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبر اسد علی خان شامل ہیں۔

پینل ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات شروع کرے گا جبکہ ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کیلئے انٹرویوز کیے جائیں گے۔

ترجمان پی سی بی کے  مطابق پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھیجے گا جبکہ کوچنگ کیلئے مصباح الحق، وقار یونس، ڈین جونز اور محمد وسیم نے درخواستیں جمع کروا رکھی ہے۔