Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

امریکا سےمعاہدے کے قریب پہنچ گئے، جلد خوشخبری ملے گی: ترجمان طالبان

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 02:08pm

Untitled-1-Recovered

دوحہ: امریکا اور طالبان نمائندوں کے درمیان نویں مرحلے کے مذاکرات قطر میں جاری ہیں، ترجمان طالبان کے مطابق معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔

پینٹاگون چیف جنرل جوزف ڈنفورڈ کہتے ہیں یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان سے امریکا پر حملے نہ ہوں۔ معاہدہ ایسا ہونا چاہیے جس سے بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام لانے کی کوشش کر رہے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں کہ افغانستان شدت پسندوں کا مسکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت افغانستان سے انخلا کا لفظ استعمال نہیں کر رہے، مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی ضرورت تھی جس میں افغانستان بھی شامل ہو۔

مارک اسپر نے کہا کہ یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان سے دہشت گرد امریکا پر حملے نہ کریں، افغانستان دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ بھی نہ رہے۔