Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

نائٹ کلب میں فائرنگ، 28 افراد ہلاک 13 شدید زخمی

اپ ڈیٹ 30 اگست 2019 03:51pm

میکسیکو کے ساحلی شہرکوٹ زیک کولوکوس میں مسلح افراد نے نائٹ کلب کوگھس کر فائرنگ کرنے بعد کلب کو آگ لگا دی، 28 افراد ہلاک اور 13 شدید زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نائٹ کلب میں پٹرول بم پھینک کر آگ لگائی، کلب میں فائرنگ اور آتشزدگی کے پیچھے گینگ وار ہوسکتی ہے، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔