بھارتی آبی دہشتگردی، دریاؤں کی سطح معمول پر نہ آسکی
لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح معمول پر نہ آسکی۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی میں کمی آگئی تاہم ہیڈ سلیمانکی پر تاحال نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال روز بروز تبدیل ہورہی ہے۔ قصور میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 35 ہزار 480 کیوسک ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 42 ہزار 728 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 922 کیوسک ہے۔ پنجند میں پانی کی آمد 83 ہزار 873 کیوسک اور اخراج 67 ہزار 93 کیوسک ہے۔
پنجاب کے نالوں میں بھی پانی کی سطح میں تبدیلی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں پر مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.