وزیر بلدیات، مرتضیٰ وہاب، مئیر کراچی کا رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی: شہر میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت مئیر کراچی وسیم اختر اور اسد اللہ خان نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سب ادارے اچھا کام کررہے ہیں ان کے کام سے مطمئن ہیں۔ وزیربلدیات نے بلوچ کالونی، نرسری، ڈرگ روڈ اور کارساز کا دورہ کیا اور پانی کے نکاس کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، نیپا بھی گئے اور تمام عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت دی۔
وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب اور وسیم اختر نے حیدری، فائیو اسٹار چورنگی، سخی حسین، ناگن چورنگی کا بھی دورہ کیا۔ ساتھ ہی سہراب گوٹھ، واٹر پمپ، عائشہ منزل کے علاقوں میں پانی کے نکاس کا معائنہ کیا۔
وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کریم آباد، ڈاکخانہ، تین ہٹی، جمشیدروڈ، ایم اے جناح روڈ بھی گئے اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
Comments are closed on this story.