Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کشمیر میں مبصرین کی تعداد دگنی کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو خط

شائع 28 اگست 2019 07:09pm

shahimage

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا ہے،بھارت کی جانب سے ممکنہ جعلی فلیگ آپریشن پر تشویش کا اظہار،کہتے ہیں اقوام متحدہ مبصرین کی تعداد دگنی کی جائے ۔مبصرین لائن آف کنٹرول کے پار صورتحال کا جائزہ لیں ۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق یکطرفہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، سلامتی کونسل علاقائی امن و سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے  بتایا کہ مکمل لاک ڈاون کے باعث مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال انتہائی خراب ہے،بھارت پر لاک ڈاوں ختم کرنے کیلئے دبائو ڈالا جائے۔

وزیرخارجہ نے صدر سلامتی کونسل کو جوہری معاملےپر بھارتی رہنمائوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق  مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے سلامتی کونسل۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی برادری سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے ،وزیر خارجہ نے یکم ،،چھ اور تیرہ اگست کو بھی صدر سلامتی کونسل کو خطوط لکھے تھے ۔