Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کاروبار میں حائل غیرضروری قوانین ختم کرنیکا فیصلہ

شائع 28 اگست 2019 06:16pm

latest

وزیراعظم عمران خان نے کاروبارمیں حائل غیرضروری قوانین اورقواعد وضوابط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے والے بیوروکریسی کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کرنے اورکمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل سہل کرنے کیلئے قوانین بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعظم کی زیرصدارت کاروبارمیں حائل غیرضروری قوانین اورقواعد و ضوابط سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی و دیگر نے شرکت کی ۔

شرکاء سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ خود کاروباری سرگرمیوں کی سرپرستی کریں گے ۔ انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ کو معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار سے متعلق قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور آسان بنانے کیلئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ غیر ضروری ضابطوں کو کم کرنے کا عمل بھی جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے تاکہ کاروبار میں آسانی پیدا ہو اور کاروباری برادری بالخصوص کاروبار شروع کرنے والی کمپنیوں کو سہولت ملے ۔