کراچی میں بارش، کئی علاقوں کی بجلی کی غائب
کراچی میں بارش سے جل تھل ہوگیا اور کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی معطلی کی شکایات موصول ہوئی ہے۔ کراچی میں ملیر، گرومندر، جوہر ، شاہ فیصل سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، اور بارش کے ہوتے ہی دوبارہ کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔
کئی علاقوں سے بجلی کی معطلی کی بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ بارش کا یہ اسپیل دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پہلے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ بارش کا یہ اسپیل منگل کے روز کراچی میں داخل ہوگاجس سے ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب کراچی میں نجی اسکولز کل بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، اسکول ایسوسی ایشن کے مطابق تمام نجی اسکول کل بند رہیں گے، ایسوسی ایشن کے مطابق اسکول بند رکھنے کا فیصلہ تیز بارش کے باعث کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.