Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آزر بائیجان کے ہم منصب کو فون

شائع 28 اگست 2019 05:26pm

qureshiimageee

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے آذر بائیجان کے ہم منصب کو ٹیلیفون  کیا ہے۔ آذربائجان نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے ، خطے کوکشیدگی سے بچانے کے لیے تصفیہ طلب امورکے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آذربائجان کے وزیرخارجہ ایلمار مامد یارووف کو ٹیلیفون کرکے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ نے  انہیں بتایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے،اور  کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ اسی ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی مزید تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے درپے ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے اور مسلسل کرفیو کے سبب مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوراک اور ادویات تک میسر نہیں،آذربائجان کے وزیرخارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے  پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔