Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

آئی سی سی کے ٹویٹ سے بھارتی تلملا کر رہ گئے

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2019 02:50pm
آئی سی سی نے اسٹوکس کو تاریخ کا عظیم ترین کرکٹر قرار دیا آئی سی سی نے اسٹوکس کو تاریخ کا عظیم ترین کرکٹر قرار دیا

آئی سی سی کے ایک ٹویٹ کی وجہ سے ایک بار پھر بھارتی تلملا کر رہ گئے، آئی سی سی نے ورلڈکپ فائنل کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کو ایک بار پھر کرکے بھارتیوں کو مرچیں لگادیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں تنے تنہا انگلش ٹیم کو محض ایک وکٹ سے فتح دلوانے والے بین اسٹوکس کے حوالے سے ورلڈکپ فائنل کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کو آئی سی سی نے ایک بار پھر شیئر کردیا اور کیپشن لکھا کہ 'آپ کو پہلے ہی کہا تھا'۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ فائنل کے بعد فیصلہ کن معرکے کے مردِ میدان بین اسٹوکس اور سچن ٹنڈولکر کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'تاریخ کے عظیم ترین کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر'۔

یعنی آئی سی نے اپنے ٹویٹ میں اسٹوکس کو تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا اور ساتھ میں سچن ٹنڈولکر کی تصویر بھی لگائی جس کی وجہ سے بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں۔

اس ٹویٹ کو شیئر کرنے کے بعد بھارتیوں کا روایتی رونا دھونا شروع ہوگیا، ذیل میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کے ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے عالمی کپ 2019 کے فائنل میں بھی اپنی ٹیم کیلئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپیئن بننے میں کلیدی قردار ادا کیا تھا۔