Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ای سی سی اجلاس، گوادر فری زون کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری

شائع 28 اگست 2019 04:25pm

hafizimageee

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ ،اسٹیل ملز کے ملازمین کو ہر ماہ بروقت تنخواہیں جاری کرنے  اور تھر میں اسلام کوٹ کے ساڑھے چار ہزار رہائشیوں کو بجلی پر سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی،

  مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں ای سی سی نے گوادر فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ۔ گوادر فری زون کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم  اور فری زون کے لیے انکم اور سیلز ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی گئی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کیلئے ساڑھے پنتیس کروڑروپے فوری جاری کرنے جبکہ رواں مالی سال کیلئے ان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے چار ارب روپے سے زائد فنڈزکا بندوبست کرنے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی مئی تک چار ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے اور تمام واجبات کی ادائیگی کے بعد اس ادارے کو سٹریجک پلان ڈویژن کے سپرد کرنے کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

ای سی سی نے تھر کے مکینوں کو 100 میگا واٹ بجلی سبسڈی پر دینے کی منظوری دی۔ اسلام کوٹ کے 4514 لائف لائن صارفین کو 800 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی اگر سندھ حکومت نے سبسڈی فراہم نہ کی تو وفاقی حکومت صوبائی فنڈز سے کاٹ لے گی۔