حلال گوشت کی فراہمی پر مکڈونلڈ کو بھارت میں بائیکاٹ کی دھمکیاں
نئی دہلی: بھارت میں گلوبل فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈ کو حلال گوشت کی فراہمی پر بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ٹویٹر صارف نے مکڈوننلڈ انڈیا کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا بھارت میں فراہم کیا جانے والا گوشت حلال ہے تو مکڈونلڈ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بھارت کے ہمارے تمام ریسٹورنٹس میں سَرو ہونے والا گوشت حلال سرٹیفائیڈ ہے۔
Thank you for taking the time to contact McDonald's India. We truly appreciate this opportunity to respond to your comments.
The meat that we use, across our restaurants, is of the highest quality and is sourced from government-approved suppliers who are HACCP certified. (1/2)— McDonald's India (@mcdonaldsindia) August 22, 2019
مکڈونلڈ انڈیا کی جانب سے اس اعلان کے بعد دائیں بازو کے انتہاپنسد ہندوؤں کی جانب سے گلوبل فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈ کو بائیکاٹ کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
All our restaurants have HALAL certificates. You can ask the respective restaurant Managers to show you the certificate for your satisfaction and confirmation. (2/2)
— McDonald's India (@mcdonaldsindia) August 22, 2019
مکڈونلڈ کے اس اعلان کے بعد بھارتی ٹویٹر صارفین کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا اور انہوں نے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ میک ڈونلڈ کے نام سے مہم شروع کردی۔
ٹویٹر صارفین کی جانب سے یہ سوال کئے گئے کہ جب 1 اعشاریہ 3 ملین آبادی والے ملک کی جب 80 فیصد آبادی ہندو ہے تو یہاں حلال گوشت کیوں فراہم کیا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.