Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حلال گوشت کی فراہمی پر مکڈونلڈ کو بھارت میں بائیکاٹ کی دھمکیاں

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 02:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت میں گلوبل فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈ کو حلال گوشت کی فراہمی پر بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ٹویٹر صارف نے مکڈوننلڈ انڈیا کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا بھارت میں فراہم کیا جانے والا گوشت حلال ہے تو مکڈونلڈ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بھارت کے ہمارے تمام ریسٹورنٹس میں سَرو ہونے والا گوشت حلال سرٹیفائیڈ ہے۔

مکڈونلڈ انڈیا کی جانب سے اس اعلان کے بعد دائیں بازو کے انتہاپنسد ہندوؤں کی جانب سے گلوبل فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈ کو بائیکاٹ کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

مکڈونلڈ کے اس اعلان کے بعد بھارتی ٹویٹر صارفین کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا اور انہوں نے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ میک ڈونلڈ کے نام سے مہم شروع کردی۔

ٹویٹر صارفین کی جانب سے یہ سوال کئے گئے کہ جب 1 اعشاریہ 3 ملین آبادی والے ملک کی جب 80 فیصد آبادی ہندو ہے تو یہاں حلال گوشت کیوں فراہم کیا جارہا ہے۔