Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر خطوط

شائع 28 اگست 2019 04:19pm

amirkhanimaageee

باکسرعامرخان کا کہنا کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی نے کشمیر کے معاملے پراہم شخصیات کو خطوط لکھے ہیں ، مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل بھارتی ظلم وستم جاری ہے ۔ منع کیا گیا کہ کشمیر بارڈر نہ جاوں، خطرہ ہے ۔ پیغام دیتا ہوں کہ کشمیرکی مدد کی جائے ۔ پاک بھارت وزرائے اعظم  مل بیٹھ کرمعاملے کا حل نکالیں ۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسرعامرخان نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیرکی بڑی کمیونٹی رہتی ہے۔ ہمیں دنیا کودکھانا ہے کہ کشمیرمیں کیا ہو رہا ہے ۔ بچوں،عورتوں ، نوجوانوں اور بوڑھوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ عامرخان فاؤنڈیشن کشمیریوں کو سپورٹ کریگی۔ وہاں کھانا، دوائیں اورزندگی کی دوسری اشیاء نہیں ہیں۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 عامرخان نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ کشمیرکی مدد کی جائے ۔ انڈین فنکارکشمیرکے معاملے پر بھارت کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ یوکے جا کرکشمیر کے معاملے پرپارلیمنٹیرینز کے ساتھ بات کرونگا ۔ سیاستدانوں کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

 باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ کشمیرجا کرمحسوس کرنا چاہتا تھا کہ مجھے دیکھ کر انہیں کیسا لگتا ہے۔  پاک فوج نے میری بہت مدد کی آج آرمی چیف کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف کے ساتھ باکسنگ کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ نیوز کانفرنس کے بعد عامر خان نے اکیڈمی کے نوجوان باکسرز کو ٹریننگ بھی کروائی ۔