Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کا فرانس اور اردن سے رابطہ

شائع 28 اگست 2019 04:17pm

franceimagee

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر فرانسیسی صدر اوراردن کے شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے جانے والے بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے کہا بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

 وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پر فرانس کے صدر میکرون اور اردن کے شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کئے ۔

وزیراعظم نے دونوں سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تفصیلات آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔ جن سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام لاک ڈاؤن کے باعث شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جا رہی ۔

فرانسیسی صدر نے مسئلے کے پُرامن حل پر زور دیا ۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے مشاورت کریں گے ۔ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر پرامن حل ضروری ہے ۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ‏کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا ۔