مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کا فرانس اور اردن سے رابطہ
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر فرانسیسی صدر اوراردن کے شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے جانے والے بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے کہا بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پر فرانس کے صدر میکرون اور اردن کے شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کئے ۔
وزیراعظم نے دونوں سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تفصیلات آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔ جن سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام لاک ڈاؤن کے باعث شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جا رہی ۔
فرانسیسی صدر نے مسئلے کے پُرامن حل پر زور دیا ۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے مشاورت کریں گے ۔ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر پرامن حل ضروری ہے ۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا ۔
Comments are closed on this story.