Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پنجاب: بی اے اور بی ایس سی کی ایسوسی ایٹ ڈگری پر بھی سمسٹر سسٹم لاگو

شائع 28 اگست 2019 02:22pm

womenimagee

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب میں بی اے، بی ایس سی کی ایسوسی ایٹ ڈگری پر بھی سمسٹر سسٹم لاگو کردیا ہے۔ آئندہ سیشن میں امتحانات سالانہ نظام تعلیم کے تحت نہیں ہوں گے۔

 ترجمان محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں بی اے، بی ایس سی کی ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات بھی اب سمسٹر سسٹم کے تحت ہوں گے۔

دوہزار انیس بیس میں بی اے، بی ایس سی کی ایسوسی ایٹ ڈگری میں امتحانات سالانہ نظام تعلیم کے تحت لئے جائیں گے مگر آئندہ سیشن میں امتحانات بھی سمسٹر سسٹم سے لئے جائیں گے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور طلبہ کو معلومات فراہم کرنے کے لیے دوفوکل پرسن بھی لگا دئیے گئے ہیں۔