Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی

شائع 28 اگست 2019 02:17pm

difaeimageee

یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی ، شہداء کے لواحقین اور غازی شرکت کرینگے۔

 عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ گلی محلے میں شہیدوں کی تصاویرآویزاں کی جائیں ، یوم دفاع پر دن بارہ بجے سائرن بجائے جائینگے ۔ قومی ترانہ اورکشمیرکا ترانہ بھی بجایا جائے گا۔

 آئی ایس پی آرمیں یوم ِدفاع وشہدا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سول وفوجی حکام نے شرکت کی ، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں دن میں ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین اورغازی شرکت کرینگے،آرمی چیف یاد گارِشہدا پرحاضری اورپھول چڑھائیں گے جبکہ ہرفارمیشن اورشہرشہرتقریبات بھی ہونگی، چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی ”کشمیر بنے گا پاکستان“ تقریبات کا حصہ ہوگا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ 12بجے ملک بھرمیں سائرن بجائے جائیں گےقومی ترانہ اورکشمیرکا ترانہ بھی بجایا جائے گا،میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہرشہید کے گھر پہنچیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام سے درخواست کی کہ عوامی مقامات پرشہیدوں کی تصاویرلگائی جائیں گی، گلی محلے میں شہیدوں کی تصاویرآویزاں کی جائیں شہیدوں کے لواحقین سے ملیں عظیم قومیں اپنے شہیدوں کویاد رکھتی ہیں۔