Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم، حالیہ رجسٹرڈ افراد شامل ہونگے، نادرا

شائع 28 اگست 2019 02:05pm

nayamimagee

ترجمان نادرا کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی قرعہ اندازی میں صرف پہلے مرحلے اور حالیہ آن لائن رجسٹریشن کرانے والے درخواست گذار کو ہی شامل کیا جائے گا۔ نئے فارم یا دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نادرا نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کی قرعہ اندازی کے لیئے دوبارہ رجسٹریشن نہیں ہوگی اور یہ خبر کہ "قرعہ اندازی کیلئے دوبارہ رجسٹریشن فارم لیا جائے گا"   مبینہ طور پر گمراہ کن تاثر پر مبنی ہے اور حقائق سے منافی اور من گڑت ہے۔

ترجمان نادرا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے خواھشمند حضرات اپنی رجسٹریشن نادرا ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ فرینچائز یا آن لائن کروا سکتے ہیں یہ رجسٹریشن تمام ملک میں کی جا رہی ہے جس میں اب تک تقریباً نو (9)لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن 15جولائی سے شروع ہوئی جوتین ماہ تک جاری رہے گی۔ تمام رجسٹریشن کے عمل کا اصل مقصد نہ صرف گھروں کی ڈیمانڈ جانچنا ہے بلکہ وہ تمام اضلاع جن میں حکومت پاکستان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی اسکیم شروع کرے گی وہاں پر یہ ہی رجسٹرڈ درخواست گذار شفاف قرعہ اندازی میں شامل کیئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق مزید براں رجسٹریشن کے علاوہ قرعہ اندازی کے مرحلے کے لئیے درخواست گذار کو کسی اور درخواست یا پیسے دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان تمام دخواست گذاروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جنہوں نے پہلے مرحلے یا حالیہ ملک گیر آن لائن رجسٹریشن میں درخواست جمع کرائی ہوگی۔