Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 01:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک کے معروف گلوکار شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میں جمعے کے روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دوپہر 12 بجے فاطمہ جناح گورمنٹ کالج میں پڑھنے والی طالبات کے ساتھ موجود ہوں گا'۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ 6 ستمبر یوم دفاع کے روز ایک شہید کی فیملی وزٹ کریں گے اور بہت جلد لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی بھی وزیراعظم کی کال پر اسی طرح کا اعلان کرچکے ہیں۔