Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سابق صدر زرداری کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

شائع 28 اگست 2019 01:50pm

zardaraiiamkgee

سابق صدر آصف زرداری کو کل پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ان کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال کل منتقل کیا جائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناسازی کے معاملے پر پمز ہسپتال کے ڈکٹرز کے بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز بھی شریک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق  سابق صدر کو کل پمز اسپتال شفٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز شفٹ کیا جا رہاہے۔

۔  میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی

ذرائع کے مطابق  میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو گزشتہ ہفتہ وزارت داخلہ کو بجھوایا گیا تھا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کی سابق صدر زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کے باوجود حکومت انکاری ہے اور اگر سابق صدر زرداری کو کچھ ہوا تو اسکی ذمے دار حکومت ہوگی۔