Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سات ہزار وکٹیں لینے والے کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2019 02:50pm

85

اپنے 60 سالہ کیریئر میں 7 ہزار وکٹیں لینے والے کیریبیئن فاسٹ بولر سسل رائٹ نے 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیریبیئن فاسٹ بولر نے اپنی جوانی میں بارباڈوس کی نمائندگی کی اور گیری سوبرز اور ویس ہال جیسے گیند بازوں کے ہمراہ بولنگ کی۔

سنہ 1959 میں وہ اپنا پروفیشنل کرئیر بنانے کیلئے انگلینڈ منتقل ہوگئے اور 5 سیزنز کے دوران 538 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک انگلش اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سسل کا کہنا تھا کہ 'کاش میں آپ کو اپنے اسٹمنا کے حوالے سے بتا سکتا لیکن میں نہیں بتا سکتا کہ یہ کیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر میں ایمانداری سے بتاؤں تو میں ہر چیز کھاتا لیکن شراب نوشی بہت کم کرتا ہوں، صرف بیئر پیتا ہوں۔ مجھے گھر پر بیٹھنا اور ٹی وی دیکھنا بالکل بھی پسند نہیں ہے، میں فارغ اوقات میں یا تو واک کرتا ہوں یا پھر گیریج میں کام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'میرے خیال میں، میں نے اپنی پوری زندگی میں 20 لاکھ کے لگ بھگ میچز کھیلے ہیں، وہ 7 ستمبر کو اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔