Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

عامر لیاقت حسین کی فرودس عاشق اعوان پر کڑی تنقید

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2019 02:50pm

amirliaquat

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ٹویٹس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو اَن فالو کردیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو #Unfollow کیاتھا،  بے ینگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول، عمران خان @ImranKhanPTI کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار،  تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو'۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' پی ٹی وی میں سنگین بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیااتاہے؟ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا انہیں بتایا گیا,  خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری,  امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکچ پر مارکیٹنگ سونپنا,  محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا'

ایک مزید ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' عمران خان @ImranKhanPTI نے کہا جمعے کے روز 12 بجے سے 12:30 کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو وہ3 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہوجائے" بات کرنےکا کوئی طریقہ ہوتا ہے,اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں , قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے حکم کی ضرورت نہیں'۔

واضح رہے عامر لیاقت حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے کے باوجود اکثر اپنے ہی رہنماؤں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں اور آج انہوں نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا نام لے کر تنقید کی ہے۔