Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

فی تولہ سونے کی قيمت ميں 900 روپے مزید اضافہ

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 11:33am

goldimage

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 90 ہزار روپے کی بلند ترين سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں 770 روپے جبکہ فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 77 ہزار 160 روپے پر جا پہنچی۔