Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اداکارہ نیمل خاور نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 01:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کے فوراً بعد پاکستان اداکارہ نیمل خاور نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

گزشتہ روز انہوں نے 4 ٹویٹس کیں، پہلی ٹویٹ میں انہوں نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے 'الحمدللہ' کیپشن دیا۔

دوسری ٹویٹ میں انہوں نے اپنے اور حمزہ کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ 'میری شادی خیر خیریت سے ہوگئی ہے اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا چاہتی ہوں'۔

انہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی، برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں'۔

واضح رہے نیمل خاور 25 اگست کو اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔