Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

افغانستان کی پاکستان سے فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا

شائع 28 اگست 2019 09:15am

Untitled-1

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے معاملے افغان حکومت کے ایک سینئیر نمائندے نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے افغان حکومتی رکن نے پاکستان سے بھارت افغان فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا کرتے ہوئے پاکستان سے طور خم بارڈر بند نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ افغان صدراشرف غنی کے مشیروں میں سے ایک نے کیا ہے، رابطہ کار مشیر فضائی حدود کی بندش کو افغان انتخابی مہم کیلئے استعمال کے خواہاں ہیں۔ افغان صدراشرف غنی انتخابی مہم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے استعمال ہونے والا روٹ بند کرنے پر غور شروع کیا تھا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے استعمال ہونے والا روٹ بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم بھارت کی افغانستان کیلئے تجارت کیلئے پاکستانی زمینی راستے کو بند کرنے پرغورکر رہے ہیں اور اس کے علاوہ بھارت کیلئے فضائی حدود پر پابندی پر غور کیا جا رہا ہے، زمینی اور فضائی راستوں کی بندش کیلئے عالمی قانونی رکاوٹوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔