Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ڈین جونز نے شوشہ چھوڑ کر سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

شائع 28 اگست 2019 09:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق بلے باز اور پاکستان سپر لیگ کی فرینچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے سوشل میڈیا پر شوشہ چھوڑ کر سب کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس ہفتے کے آخر تک بڑی خبر آنے والی ہے'۔

انہوں نے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اندازے لگانا شروع کردیئے، ذیل میں چند ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

واضح رہے ورلڈکپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کو فارغ کردیا تھا اور اس عہدے کیلئے پی سی بی نے اشتہار جاری کیا تھا۔

ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دینے والوں میں ڈین جونز، کورٹی واش، مصباح الحق اور محسن حسن خان شامل ہیں۔

ڈین جونز کے اس ٹویٹ نے یہ شوشہ چھوڑ دیا کہ شاید پاکستان کرکٹ ٹیم کے اگلے ہیڈ کوچ ڈین جونز ہی ہونگے۔