Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کے منہ پر کالک مل دی

شائع 28 اگست 2019 07:41am

Untitled-1

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کے منہ پر کالک مل دی، کشمیری مسلمانوں کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی، درخواستوں پر سماعت اب اکتوبر میں ہوگی۔

بھارتی عدالت کے متعصبانہ رویے نے انصاف کا سر شرم سے جھکا دیا، کشمیری عوام چوبیس دن سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا شکار ہیں لیکن پورے بھارت میں کوئی ادارہ ان کی مدد کیلئے سامنے آنے کو تیار نہیں ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجھن گوگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے متعدد درخواستوں کی سماعت کی، بھارتی حکومت کے وکیل نے عدالت کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کیلئے کوئی نوٹس جاری نہ کرے۔

عدالت نے وکیل کی بات مانتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس وقت کسی نوٹس کے اجرا کی ضرورت نہیں، درخواستوں پر سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے غلیظ رویے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ نریندر مودی کی حکومت ہو یا کوئی بھی بھارتی ادارہ،

ان کی نظر میں کشمیریوں کے مسائل اور ان کی زندگی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔