Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

دورانِ سماعت ججز کو ہٹانے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا

شائع 28 اگست 2019 07:19am

 uzma bukhari

لاہور: مسلم لیگ نون پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ علیہ کو وٹس ایپ پر چلایا جارہا ہے، انصاف کے ضامن ادارے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے جج مسعود اشرف کو ہٹائے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ پر جج کو ہٹا دیا گیا، منتخب وزیراعظم کو بھی سزا دی گئی، دوران سماعت جج کو ہٹانا پہلا واقعہ ہے، سلیکٹڈ شخص ہر چیز سلیکٹڈ چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کالے کوٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ کر جج کی خدمات فوری واپس لے لی گئیں، شہریار آفریدی بتائیں کہ رانا ثنا اللہ سے برآمدگی کی ویڈیو کہاں ہے۔