Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

انکم ٹیکس فائلر کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی

شائع 28 اگست 2019 06:50am
چیئر مین ایف بی آر شبّر زیدی- فائل فوٹو چیئر مین ایف بی آر شبّر زیدی- فائل فوٹو

اسلام آباد: چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس فائلر کی تعداد 25 لاکھ  سے تجاوز کرگئی ہے، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کررہے ہیں۔

شبر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ وئیر لانچ کردیا ہے، سیلز ٹیکس سوفٹ وئیر ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کریگا۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم آسان بنا کر ایک صفحے پر کردیا ہے ، کوشش کررہے ہیں کہ سینٹرلائز سسٹم آجائے کہ کتنا پیسہ منتقل ہورہا ہے۔ اس حوالے سے سروے کیے جارہے ہیں، ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے دوعلیحدہ اسکیم دی ہیں۔

چئیرمین ایف بی آر کو مزید کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارووائی کاسلسلہ ستمبر تک روک دیا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹر انجینئر اور تعلیمی اداروں کو نوٹس کیے ہیں۔ جو بھی سیکٹر آمدنی کرتا ہےاسکو ٹیکس دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہے، وہی بے نامی اثاثے سامنے  آئے جو عدالت کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔ بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز ہونگی۔ بے نامی اثاثوں کی تلاش  کیلئے وزیراعظم نے بھی سخت احکامات دئیے ہیں۔