Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پاکستان کی سینئیر انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ نادیہ فیصل انتقال کرگئیں

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 01:55pm

Untitled-1

کراچی: پاکستان کی پہلی وی جے نادیہ فیصل عرف نینی انتقال کرگئیں۔

میوزک انڈسٹری کی مایہ ناز وی جے نادیہ فیصل عرف نینی کینسر کے مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں، ان کے شوہر اور میوزک ڈائریکٹر فیصل رفیع نے نینی کے انتقال کی خبر ٹویٹر پر دی۔

فیصل رفیع کا کہنا تھا کہ نینی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

نادیہ فیصل کے شوہر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ ان کی اہلیہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نادیہ فیصل کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر سی ویو کراچی کی مبارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نادیہ فیصل 13 سال سے انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے وابستہ تھیں، وہ میوزک، فلم، آرٹس، تھیٹر اور فیشن کے حوالے سے رپورٹس شائع کرتی تھیں۔