Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

 پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، تیل و گیس کے نئے ذخائر برآمد

شائع 28 اگست 2019 04:47am

Untitled-1

کوہاٹ: اوجی ڈی سی ایل نے کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا، ابتدائی طور پر یومیہ ایک کروڑ 27 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہوگا، پانچ روز میں او جی ڈی سی ایل نے دوسری بار تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کیا۔

 اس سے پہلے تیئیس اگست کو بھی مکوڑی سے تیل و گیس کے ذخائر ملے تھے، گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ ایک کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ یومیہ اور خام تیل کا 1844 بیرل یومیہ تھا۔