Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

بجٹ خسارے میں 15 کھرب روپے اضافہ، 34 کھرب 44 ارب روپے پر جا پہنچا

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 11:34am

Currency

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے، 30 جون 2019 تک بجٹ خسارہ 15 کھرب روپے اضافے سے 34 کھرب 44 ارب روپے پر جا پہنچا، ٹیکس وصولی 13 کھرب روپے بڑھ گئی۔

گذشتہ مالی سال کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2019 تک گذشتہ مالی سال حکومت کی کل آمدنی 49 کھرب روپے رہی، جبکہ کل اخراجات 83 کھرب 45 ارب روپے رہے۔

اس طرح بجٹ خسارہ 34 کھرب 44 ارب روپے رہا، جو مالی سال 2019 میں 19 کھرب 22 ارب روپے تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران بجٹ خسارہ 15 کھرب روپے سے زائد بڑھ گیا، جو مجموعی قومی پیداوار کے 8.9 فیصد تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب بڑھ کر 12.7 فیصد ہوگیا ، جبکہ کسی ادارے کی نجکاری نہیں کی جاسکی۔