Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ملیحہ لودھی کی صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا سے ملاقات

شائع 28 اگست 2019 04:11am

Untitled-1

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا، تین ہفتے ہوگئے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب ہیں، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے کشمیریوں کی داد رسی کرے۔ اقوام متحدہ کی کشمیر پرتاریخی ذمہ داریاں ہیں جونبھانی چاہئیں۔